تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان ریلیاں نکالنےکی اجازت لینےکے لیےطالبان کی منتیں کرتے رہے ۔
” میں اس وقت ٹی ٹی پی کا ترجمان تھا ، یہ میری ذمہ داری تھی کہ ایسے خطوط کے جوابات لکھوں۔ خط عمران خان کی پارٹی کے رہنماوں کی طرف سے ہم تک لایا گیا جس پر خود عمران خان کے دستخط تھے، دونوں مواقع پر طالبان رہنماوں کا موقف لینے کے بعد میں نے جوابات لکھے اور خان کو بھیج دیئے گئے “۔