فوجیوں کی تنظیم کے سابق ترجمان میجر (ر) عادل راجہ کے اغواء اور لاپتہ ہونے کی افواہیں سرگرم تھیں تاہم عادل راجہ نے گمشدگی کی خبریں چلنے کے بعد ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں خیر و عافیت سے اپنی فیملی کے پاس برطانیہ پہنچ گیا ہوں۔
خیال رہے کہ میجر (ر) عادل راجہ فوجیوں کی تنظیم کے سابق ترجمان تھے جنہوں نے چند دن قبل ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔
https://twitter.com/soldierspeaks/status/1516358422715052038
تفصیلات کے مطابق میجر (ر) عادل راجہ کی بیوی ہونے کا دعویٰ کرنے والی ایک خاتون نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا اور لکھا کہ میں اپنے شوہر عادل راجہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہوں لیکن اس کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔ ان کے پاس اس کی کوئی اطلاعات نہیں کہ وہ کہاں ہیں۔ کیا کسی کے پاس اس کے بارے میں کوئی معلومات ہے؟ اگر کوئی ان کی مدد کرے گا تو وہ اس کی شکر گزار ہوں گی۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں دیگر صحافیوں کو بھی مینشن کیا۔
https://twitter.com/sabine_kayani/status/1516828104974643202
اگلی ہی ٹویٹ میں انہوں نے ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ FIA سے تعلق کا دعویٰ کرنے والے کچھ لوگوں نے میری ساس کے گھر پر چھاپہ مارا جہاں وہ نہیں ہیں۔ اس کا گھر آرمی ہاؤس سے بمشکل 100 میٹر کے فاصلے پر ہے۔ اس کے کچھ ہی عرصے بعد میرا اپنے شوہر سے رابطہ منقطع ہو گیا۔
https://twitter.com/sabine_kayani/status/1516906529047429120
انہوں نے مزید لکھا کہ میرے شوہر کو دجال کو سجدہ نا کرنے کی سزا دی جارہی ہے۔
https://twitter.com/sabine_kayani/status/1516909600221679616
اس خبر پر کافی لوگوں نے سوشل میڈیا پر یہ خبر شئیر کی کہ میجر (ر) عادل راجہ لاپتہ ہوگئے ہیں۔
https://twitter.com/ASY53/status/1516909174487236608
https://twitter.com/mugheesali81/status/1516934675251359745
اس پر سینئر صحافی اور یوٹیوبر عامر متین نے ایک وی لاگ بھی کر دیا۔
https://www.youtube.com/watch?v=Y_vo516u3i4
سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے میجر (ر) عادل راجہ کی ایک تصویر ٹوئٹر پر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ " میجر عادل راجہ تو 20 اپریل 2022 کو برطانیہ روانہ ہو گئے تھے جہاں اُنکی اصل رہائش ہے۔ اسلام آباد ائیرپورٹ سے فلائٹ QR 615 میں روانگی۔ ان کی فیملی کو بھی اس بات کی مکمل آگاہی تھی۔ پھر اغوا، اٹھائے جانے، رابطہ نہ ہونے کی کہانی کا مقصد کیا تھا۔۔۔۔۔"
https://twitter.com/GFarooqi/status/1517071316440215552
https://twitter.com/HamidMirPAK/status/1517069193610293248
تاہم کچھ دیر بعد میجر (ر) عادل راجہ نے بھی اپنے ٹوئٹر سے ایک ٹویٹ کی اور لکھا کہ
"دوستوں کی دعاؤں اور اللّٰہ کی مدد کیساتھ الحمدللہ میں خیر و عافیت سے اپنی فیملی کے پاس برطانیہ پہنچ گیا ہوں۔ آپ کی نیک خواہشات کا شکریہ۔
کہنے کو بہت کچھ ہے مگر ہر بات اپنے وقت پر ہوگی۔ اس کے بعد اگر میری ماں اور عزیزوں پر آنچ بھی آئی تو میں کسی کا لحاظ نہیں کرونگا۔"
https://twitter.com/soldierspeaks/status/1517082588581703683
ان کے اغواء کی خبر جھوٹی نکلنے کے بعد سوشل میڈیا پر میجر (ر) عادل راجہ کا خوب مذاق اڑایا گیا۔
https://twitter.com/niyazee26/status/1517085833718910976
https://twitter.com/awaheedmurad/status/1517085230447923200
https://twitter.com/AsadAToor/status/1517051525272686592
خیال رہے کہ میجر ر عادل راجہ ماضی میں جبری گمشدگیوںِ لاپتہ صحافیوں پر ان کا مذاق اڑاتے تھے۔ انہوں نے اسد طور و دیگر صحافیوں پر حملوں کو ڈرامہ قرار دیا تھا۔