میٹھی عید پر کچھ نیا بنائیں

میٹھی عید پر کچھ نیا بنائیں

عید الفطر کو میٹھی عید بھی کہا جاتا ہے ۔عید الفطر پر ہر گھر میں مخصوص میٹھا بنایا جاتا ہے جس میں روایتی سویاں، شیر خورما اور پھینیاں تو ہوتی ہی ہیں۔ لیکن اس عید پر کچھ نیا بنائیں اور گھر والوں کو خوشی سے کھلائیں جو کھا کر سب آپ کی تعریف کرنا نہ بھولیں۔ اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ کیا نیا بنائیں؟ تو لیجیے ہم آپ کی مدد کیے دیتے ہیں۔

 

لبِ شیریں ٹرائفل



لبِ شیریں ٹرائفل جو بنے بھی جلدی اور آسانی سے لیکن کھانے میں اتنا رنگ برنگ ذائقہ دار کے دل خوش ہوجائے۔

فالودہ سویاں  ایک پیکٹ

دودھ  دو کلو

پاؤڈر والا دودھ  آدھا کلو

کریم  ایک پیکٹ

کیلے، سیب   2 سے 3 عدد

سادا کیک    ایک پیکٹ

روح افزاء   حسب ضرورت

ڈرائی فروٹس حسب ضرورت

ترکیب:

ایک پیکٹ فالودے کی سویاں پانی میں ڈال کر ابال لیں اور فوری ٹھنڈے پانی میں ان کو بھگو دیں۔  دو کلو دودھ میں آدھا کلو پاؤڈر والا دودھ ڈال کر ایک گھنٹے تک اچھی طرح پکائیں۔  ایک پیکٹ کریم کو دودھ میں ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔  ایک چھوٹی پیالی میں ایک کپ دودھ اور آدھا کپ پاؤڈر دودھ ڈال کر اچھی طرح چمچ سے ملائیں اور اس میں چار چمچ روح افزاء ڈال کر مکس کر لیں۔کیلے، سیب، امرود، انگور، فالسے، چیکو جو بھی پھل آپ کے پاس موجود ہے ان کو باریک کاٹ لیں۔  سادا کیک یا کپ کیک بازار کے بنے ہوئے لے لیں اور ان کو چھوٹے چھوٹے چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔  ایک بڑے سرونگ پیالے میں کٹے ہوئے کیک کے ٹکڑوں کر اچھی طرح رکھیں ایک تہہ بنالیں۔  پھر اس کے اوپر کٹے ہوئے پھل کی ایک تہہ رکھیں۔ چاروں طرف روح افزاء والا دودھ ڈالیں۔ ابلی ہوئی فالودے والی سویاں رکھیں۔  کریم والا دودھ ڈالیں۔  پھر پھل اور ڈرائی فروٹس ڈال کر ایک بار پھر روح افزاء اور کریم ڈال دیں۔  لیجئیے مزیدار، رنگ برنگا سا لبِ شیریں ٹرائفل تیار ہے اب اس کو سروو کیجیے۔

 

مینگو شیرخورما



روایتی شیر خورما تو سب نے ہی کھایا ہو گا کیوں نہ اس بار مینگو شیرخورما بنائیں۔

عید کے موقع پر شیرخورمہ مشرق کی تہذیبی روایات کا حصہ ہے تاہم گرمیوں کے موسم میں عید آ جائے تو اس موسم میں آموں کے سیزن کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے عید کے خاص موقع پر مہمانوں اور اہلخانہ کی تواضع کے لئے مینگو شیرخورمہ بہترین انتخاب ہے۔ اس کا منفرد اور بے مثال ذائقہ آپ کو مدتوں یاد رہے گا۔

اجزاء

آم ایک عدد

پانی ایک کھانے کا چمچ

گھی ایک کپ

سویاں تین چوتھائی کپ

دودھ ایک لیٹر

چینی چھ کھانےکے چمچ

الائچی پائوڈرایک چائے کا چمچ

آم کا گوداایک کپ

پستہ دو عدد کھانے کے چمچ

بادام دو عدد کھانے کے چمچ

ترکیب

سب سے پہلے بلینڈر میں آم کے ٹکڑے اور ایک کپ پانی ڈال کر گھمائیں تاکہ نفیس پیسٹ بن جائے۔ ایک برتن میں گھی ڈال کر اسے گرم کریں پھر اس میں سویاں ڈال کر بھونیں جب ان کی رنگت تبدیل ہوجائے تو اس میں دودھ ڈال کر 10 سے 15 منٹک تک ڈھک کر درمیانے آنچ پر پکنے دیں۔ اب اس میں چینی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اُبال آنے تک پکنے دیں۔ اب اس میں الائچی پائوڈر ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں پھر اس میں آم کا گودا ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کریں۔ اب اس پر کٹے ہوئے پستہ چھڑک کر تھوڑی دیر چمچ چلائیں پھر کٹے ہوئے بادام چھڑکیں اور تھوڑی دیر پکانے کے بعد چولہے سے اتار لیں۔ میٹھا اور مزے دار مینگو شیرخورمہ تیار ہے۔ بادام پستے سے سجا کر پیش کریں۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔

 

ایگلیس چاکلیٹ موس



انڈے کے بغیر جھٹ پٹ بن جانے والے اس مزیدار پکوان کا نسخہ آج ہی آزمائیں اور گھریلو ایگلیس چاکلیٹ موس سے لطف اٹھائیں۔

اجزاء

میٹھی چاکلیٹ250 گرام

بہاری بلائی1 کپ

کیوی گارنش کے لئے

ترکیب:

ڈبل بوائلر میں چاکلیٹ لیں اور غصے تک پگھلیں۔آنچ بند کردیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔ایک اور کٹوری میں، بھاری کوڑے کریم لے اور نرم چوٹیوں کی تشکیل کے لئے شکست دی. چاکلیٹ کو وہپڈ کریم میں شامل کریں۔ اسے سرگوشی کے ساتھ آہستہ سے جوڑ دیں۔ پائپنگ بیگ اور پائپ کو شیشے میں منتقل کریں۔ کٹے ہوئے چاکلیٹ اور کیوی سے گارنش کریں۔ لطف اٹھائیں!

 

مینگو کھیر



جہاں آم کھانے میں ذائقہ دار ہے، وہیں اس سے تیار جوس اور دیگر میٹھی ڈشز بھی لذیذ ہوتی ہیں، ایسی ہی ڈشز میں آم کھیر بھی ہے، جسے تیار نہایت آسان ہے۔

اجزاء

تازہ دودھ ایک لیٹر

آم میٹھے سوا کلو (گودا نکال لیں)

چاول 200 گرام ابال لیں

ونیلا کسٹرڈ 2 کھانے کے چمچ

چینی حسب ذائقہ

بادام 100 گرام

پستہ 100 گرام

دیگر ڈرائی فروٹس حسب ذائقہ

ترکیب

سب سے پہلے ایک برتن میں دودھ ابال کر اس میں چاول اور چینی ملالیں۔جب یہ تمام چیزیں مل جائیں تو اس میں آم کا گودا نکال کر ہلکی آنچ پر 5 منٹ تک پکائیں اور مکس کرتے رہیں۔آخر میں ونیلا کسٹرڈ کو تھوڑے سے دودھ میں ملاکر ڈال دیں۔جب یہ چیزیں مل جائیں اور آم کھیر گاڑھا ہونے لگے تو اس میں تمام ڈرائی فروٹس ڈال دیں۔تھوڑی دیر ملانے کے بعد اتار کر، آم کھیر کو ٹھنڈا کرنے کے لیے فریج میں رکھیں۔آخر میں نکال کر نوش فرمائیں۔ چاہیں تو آخر میں آم کھیر کے اوپر مینگو کیوب یا تھوڑا سا گودہ بھی سجالیں۔

 

ترکش چاکلیٹ ڈیزرٹ



اجزاء:

دودھ 4 کپ

کیلا 2 عدد گول کاٹ لیں

چینی 8 بڑے چمچ

کارن فلاور 4 چھوٹے چمچ

کوکو پاؤڈر 4 بڑے چمچ

خشک دودھ 4 چھوٹے چمچ

ونیلا ایسنس چند قطرے

بادام پستہ 6-6 عدد

جیلی کیوب حسب ضرورت

ترکیب:

تھوڑے سے ٹھنڈے دودھ میں کارن فلاور کوکو پاؤڈر اور خشک دودھ مکس کریں باقی دودھ ابال لیں جب ابل جائے تو اس میں چینی اور کوکو اور کارن فلاور خشک دودھ ملا دودھ ملا دیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں چمچ مسلسل ہلاتی رہیں پھر گول کٹے کیلے اور پستہ بادام ڈال دیں اور چولہے سے اتار لیں تھوڑا ٹھنڈا ہونے پر ونیلا ایسنس کے طند قطرے ملا دیں اور اوپر جیلی کیوب سجا دیں اور فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کریں چاکلیٹ پڈنگ تیار ہیں.

 

اسٹرابیری میٹھا



اجزاء

دہی   300 گرام

سٹرابیری   400 گرام

کریم   100 ملی لیٹر

لیموں کا رس   1 چائے کا چمچ

بادام   50 گرام

چینی   100 گرام

ترکیب

اسٹرابیری کو دھو لیں اور خشک کرکے  آدھے حصے میں کاٹ لیں۔ کریم کو سخت ہونے تک پھینٹیں۔ دہی، لیموں کا رس اور چینی، کریم میں ڈال دیں۔ ایک سانچے میں آدھی کریم، سٹرابیری، آدھے پسے ہوئے بادام، دوبارہ کریم ڈالیں اور باقی بادام کے ساتھ ختم کریں۔ ٹھنڈا سرو کریں۔

 

ہوم میڈ فالودہ



فالودہ ایک ایسی میٹھی ڈش ہے جو برصغیر پر مغلوں نے اپنی حکومت کے دور میں متعارف کرائی۔ جیلی، پستے، قلفی اور عرقِ گلاب پر مبنی ایک میٹھا مشروب جو ہر کسی کو پسند آتا ہے. اس کی تازگی، خوشبو، کرنچ اور ٹھنڈک آپ کے منہ کا ذائقہ بہترین کردیتی ہے. یہ موسمِ گرما میں اپنی ٹھنڈی تاثیر کی وجہ سے بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

اجزاء

قلفی

دودھ1 لیٹر، چینی1 کپ، الائچی پاؤڈر1 کھانے کا چمّچ، عرق گلاب1 کھانے کا چمّچ، پستےباریک کٹے ہوئے2 کھانے کا چمّچ، بادام باریک کٹے ہوئے2 کھانے کا چمّچ، کھویا1 کپ، زعفران4 دھاگے، کریم1 کپ، رنگ والی سویاں1 پیکٹ، پانی ابالنے کے لیے، جیلی ہرے رنگ کی1 پیکٹ، جیلی لال رنگ کی1 پیکٹ، تخم بالنگا1 کپ، روح افزا2-3 کھانے کا چمّچ، پستہ بادام1 کپ، کومیل1 کپ

ترکیب

قلفی کے لیے: ایک پتیلے میں دودھ گرم کریں اس میں چینی شامل کرکے اس وقت تک گھولیں جب تک وہ اچھی طرح گھل نہ جائے۔پھرالائچی پاؤڈر،عرق گلاب، بادام، پستہ ڈال کرہلکی آنچ پرپکائیں۔پھر کھویا شامل کرکے گھلنے تک پکائیں۔ اب زعفران ڈال کراس وقت تک پکائیں جب تک دودھ گاڑھا نا ہوجائے۔پھرکریم شامل کرکے مزید پکائیں۔آدھی قلفی کے آمیزے کو اسٹیل کے کپ میں ڈال کر8 گھنٹےسےرات گئے تک فریز کردیں۔ اور بچی ہوی قلفی کا آمیزہ بعد کے لیے رکھ دیں۔

سویوں کے لیے: ایک چھوٹے پتیلے میں پانی ابالیں، اس کے بعد سویوں کو ڈال کر پکائیں۔ جب سویاں پک جائیں تو ٹھنڈے پانی میں ڈال کر رکھ دیں۔

جیلی کے لیے: ایک چھوٹے پتیلے میں پانی گرم کریں۔ جیلی ڈال کر پکائیں۔ ٹھنڈی کریں اور جمنے کے لیے رکھ دیں۔ ایک پیالی میں بچائی ہوی قلفی کا آمیزہ ڈالیں، اس کے بعد ہرے رنگ کی جیلی کے ٹکڑے، پکی ہوئی سویاں، تخم ملنگا، کومیل، قلفی کا ٹکڑا، روح افزا ڈالیں اور دوسری تہہ کے لیے بھی یہی عمل دہرائیں۔ پودینہ کے پتے سے گارنش کریں۔ مزے دار فالودہ تیار ہے۔

 

بکلاوا



اجزاء

ترکش بکلاوا رولز بنانے کیلئے میدہ 3کپ، بیکنگ پاؤڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ، انڈہ 1عدد، چینی 1کپ، پانی 4چوتھائی کپ، لیموں کا رس ڈیڑھ کھانے کا چمچ، دارچینی 1عدد، نمک 1چٹکی، کھانے کا تیل 1چوتھائی کپ، کھانے کا تیل 2کھانے کے چمچ، پگھلا ہوا مکھن حسبِ ضرورت، میدہ 1کپ اور آدھا کپ دودھ کی ضرورت ہو گی۔

اس کے علاوہ 1 چوتھائی کپ پانی، کھجوریں 2کپ، دارچینی پاؤڈر 1چائے کا چمچ، بادام آدھا کپ، کارن فلار 2کھانے کے چمچ اور پستہ حسبِ ضرورت۔

ترکیب

ایک باؤل میں میدہ، انڈہ، بیکنگ پاؤڈر، نمک اور کھانے کا تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، پھر تھوڑا تھوڑا کرکے پانی اور دودھ مکسچر ڈال کر 5 منٹ گوندھ لیں اور 45 منٹ سائیڈ پر رکھ دیں۔ایک برتن میں پانی ڈال کر ابلنے کے لیے رکھ دیں جب پانی ابلنا شروع ہوجائے تو اس میں چینی، لیموں کا رس اور دار چینی ڈال کر 6 منٹ پکائیں۔ اب چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے دیں۔ایک چوپر میں گھٹلی کے بغیر کھجوریں، بادام، دار چینی پاؤڈر اور کھانے کا تیل ڈال کر تمام اجزا چوپ کر کے پیسٹ بنا لیں، فلنگ تیار ہے۔ایک باؤل میں میدہ اور کارن فلار ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں، فلار مکسچر تیار ہے، پھر ڈو لے کر دوبارہ 3 منٹ گوندھ لیں۔اب ڈو کو چار برابر حصوں میں کاٹ کر پیڑے بنا لیں اور پھرہر پیڑے کو 4 برابر حصوں میں کاٹ کر پیڑے بنا لیں۔اب ہر پیڑے کو باریک بیل لیں اورہر سائیڈ پر فلار مکسچر چھڑکیں، اب ایک شیٹ لے کر اس پر برش سے مکھن لگائیں اور اس کے درمیان کھجوروں کا مکسچر رکھ کر رول کر لیں۔پھر اس کے کنارے پر دوسری شیٹ رکھیں اور مکھن سے برش کرکے آخر تک رول کر لیں۔پھر ان رولز کو بیکنگ ٹرے میں رکھ دوبارہ برش سے مکھن لگائیں اور پہلے سے گرم اوون میں 180 کے ٹمپریچر پر 30 منٹ یا گولڈن براؤن ہونے تک بیک کرلیں۔اب اوون سے نکال کر رولز کو اپنی مرضی کی شکل میں کاٹ لیں اور اس پر شوگر سیرپ ڈال دیں۔اب 30 منٹ کے لیے رکھ دیں، پھر اس پر چوکلیٹ سیرپ ڈالیں اور اس پر پستہ چھڑکیں، مزیدار بکلاوا رولز تیار ہیں۔