اسلام آباد میں بچے سے مبینہ زیادتی، آئی جی اسلام آباد نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد میں بچے سے مبینہ زیادتی، آئی جی اسلام آباد نے نوٹس لے لیا
اسلام آباد: تھانہ کورال کے علاقے میں اسماعیل شاہ نامی 4 سالہ بچے سے زیادتی کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے نوٹس لے لیا۔

پولیس کے مطابق وقاار حسین شاہ نامی شخص نے اطلاع دی کہ اس کے بیٹے کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے جس پر ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کی طرف سے فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی اور ایس پی رورل زون ملک نعیم اقبال، ایس ایچ او کروال سیف اللہ فوری طور پر موقع پر پہنچے۔

پولیس نے ملزم زوہیب عرف شانی کو گرفتار کر لیا۔ زیادتی کرنے والے ملزم کی عمر 16 سال ہے اور وہ وقار حسین شاہ کا ہمسایہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بچے کو اپنے گھر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔