Get Alerts

آصف زرداری کو احتساب عدالت سے ایک ہی دن میں دوسرا بڑا ریلیف مل گیا

آصف زرداری کو احتساب عدالت سے ایک ہی دن میں دوسرا بڑا ریلیف مل گیا
سابق صدر آصف علی زردای کو نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ایک دن میں دوسرا ریلیف مل گیا ہے۔ ان کے خلاف مشکوک ٹرانزیکشن کا ریفرنس بھی نیب کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا جس میں کہا گیا کہ احتساب عدالت کا ریفرنس متعلقہ فورم کو واپس بھجوایا جائے۔ احتساب عدالت نے ٹیکس معاملات پر نیب کا اختیار ختم ہونے پر ریفرنس واپس بھجوانے کا فیصلہ سنایا ہے۔

یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو نے گزشتہ سال آصف زرداری کے خلاف 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کا ریفرنس دائر کیا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ اس ٹرانزیکشن سے آصف زرداری کے کلفٹن والے گھر کی خریداری کے لیے ادائیگی کی گئی تھی۔ نیب نے مذکورہ ریفرنس میں آصف زرداری پر ٹیکس چوری سے متعلق الزامات بھی عائد کیے تھے۔

یہ بھی یاد رہے کہ اپریل میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد تحریک انصاف کی حکومت جانے کے بعد پی ڈی ایم نیب قوانین میں ترامیم کی ہیں جن کے ذریعے پی ڈی ایم کے رہنماؤں کو کرپشن کے کیسز میں عدالتوں سے ریلیف ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے قبل شہباز شریف، سلیمان شہباز، مریم نواز، فریال تالپور اور اسحاق ڈار کو بھی عدالتوں سے بڑے ریلیف مل چکے ہیں۔