Get Alerts

’براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات کرنے والے عظمت سعید اس وقت خود نیب کا حصہ تھے‘

’براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات کرنے والے عظمت سعید اس وقت خود نیب کا حصہ تھے‘
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کو براڈ شیٹ انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ فواد چوہدری کے مطابق کمیٹی کے باقی ممبران کا تقرر جسٹس عظمت سعید کی مشاورت سے کیا جائے گا۔



دوسری جانب صحافی و اینکر پرسن سمر عباس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ براڈ شیٹ کیس میں تحقیقات کرنے والے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ اس وقت نیب کا حصہ تھے جب نیب کی جانب سے براڈ شیٹ کے ساتھ معاہدہ کیا جارہا تھا۔

سمر عباس نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ براڈشیٹ معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا جارہا ہے جبکہ 2000 میں جب بیرون ملک اثاثوں کی واپسی کے لئے نیب نے براڈ شیٹ کے ساتھ معاہدہ کیا تھا تو اس وقت عظمت سعید ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب تھے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ دیکھنا یہ ہوگا کہ میاں نواز شریف یا مریم نواز کی ٹویٹ کب آتی ہے ’کمیٹی ریجیکٹڈ‘



یاد رہے کہ براڈ شیٹ سکینڈل کی تحقیقات کیلئے ایک تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی ہے جس کے تحت یہ دیکھا جائے گا کہ ایسے کون سے عناصر ہیں جنہوں نے براڈ شیٹ کے ساتھ ڈیل کی جس کی بنا پر پاکستان کو شدید نقصان پہنچا۔