لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو مقدمات میں گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم واپس لے لیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے پنجاب کے کیسز یکجا کرنے اور کارروائی روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس عالیہ نیلم نے سابق وزیراعظم کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت وکیل چیئرمین پی ٹی آئی انتظار حسین نے کہا کہ سینئر وکیل دستیاب نہیں مہلت دی جائے اور عدالت تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم واپس نہ لے۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مقدمات میں گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم واپس لے لیا اور درخواست کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔
دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جج عبہر گل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملہ سمیت 5 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے عدالت کے روبرو پیش ہونے کے بعد عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کردی گئی۔