پنجاب عدم اعتماد | گورنر راج | عمران خان کا خطاب | پرویز الٰہی اب وزیراعلیٰ نہیں رہے: ثناء

پنجاب عدم اعتماد | گورنر راج | عمران خان کا خطاب | پرویز الٰہی اب وزیراعلیٰ نہیں رہے: ثناء
ملک میں اس وقت تین سیاسی اور ایک غیر سیاسی پارٹی ہے اور کوئی پارٹی بھی نہیں چاہتی کہ اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں۔ سبھی کی کوشش ہے کہ معاملہ عدالت میں دھکیلا جائے اور ہارے جیتے بغیر چند اور ہفتے، چند اور مہینے مل جائیں، ضیغم خان

پی ڈی ایم حکومت اس بات پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے کہ الیکشن کو ایک سال آگے لے جایا جائے اور عمران خان اسی وجہ سے گھبرائے ہوئے ہیں۔ عمران خان کے خلاف کیسز بھی میچور ہو رہے ہیں، تنزیلہ مظہر

کے پی اسمبلی میں اس وقت پی ٹی آئی کے 95 ایم پی اے ہیں اور خبریں آ رہی ہیں کہ 47 لوگوں پر مشتمل فارورڈ بلاک بن سکتا ہے جو اسمبلی تحلیل کرنے کے حق میں نہیں ہے۔ میں دعوے سے کہ سکتا ہوں کہ دونوں صوبائی اسمبلیاں تحلیل نہیں ہو رہیں، وقارستی

پی ٹی آئی کے 95 فیصد اراکین صوبائی اسمبلی بھی یہی چاہتے ہیں کہ پنجاب اسمبلی تحلیل نہ ہو۔ آج پی ٹی آئی کا اجلاس ہوا تو اس میں 156 اراکین پنجاب اسمبلی شامل ہوئے۔ پی ٹی آئی والے عذر پیش کر رہے ہیں کہ کچھ لوگ باہر ہیں اسلئے نہ آسکے، احمد ولید