Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف کی فرانس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی فرانس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات
وزیراعظم نواز شریف گلوبل فنانسنگ پیکٹ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے 3 روزہ دورے پر فرانس پہنچ گئے۔

نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ملاقات میں شہزادہ محمد بن سلمان کا پاکستان کی حکومت اور عوام کیلئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کی طرف سے دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے اشتراک عمل مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

https://twitter.com/pmln_org/status/1671801808627568640?s=20

سوشل میڈیا پر نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر بنائی جانے والی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں شہباز شریف کو سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ تاہم  ایسا گمان ہوتا ہے کہ یہ ملاقات معمول سے ذرا ہٹ کر ہے کیونکہ دونوں رہنما ہجوم سے تھوڑا فاصلے پر آمنے سامنے کھڑے رازونیاز میں مصروف ہیں۔

https://twitter.com/nayadaurpk_urdu/status/1671791144412520448

اسے سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹینا جارجیوا سے  فرانس میں مالیاتی کانفرنس کے دوران سائیڈ لائن پر ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کے لیے جاری آئی ایم ایف پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تعاون پربھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نویں اقتصادی جائزہ کے تحت تمام پیشگی اقدامات مکمل کر چکے ہیں۔ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ وعدوں کے مطابق ذمہ داریاں ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے اور فنڈز کے اجراء کیلئے پر امید ہے۔

https://twitter.com/PakPMO/status/1671782401146515458?s=20

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اس وقت نیو گلوبل فنانسنگ پیکٹ سمٹ میں موجود ہیں جو آج سے پیرس میں شروع ہورہا ہے۔ سمٹ کاآغاز فرانسیسی صدر کے خطاب سے ہوا ۔سمٹ میں شرکت کیلئے مختلف ممالک کے سربراہان کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔وزیراعظم پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔  سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان اور یواین سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس بھی سمٹ میں شریک ہیں۔