Get Alerts

چینی سفیر نے کہا ہے کہ جب تک نیب کا کردار ختم نہیں ہوتا کوئی معاہدہ نہیں کریں گے،ڈپٹی چئیرمین سینیٹ

چینی سفیر نے کہا ہے کہ جب تک نیب کا کردار ختم نہیں ہوتا کوئی معاہدہ نہیں کریں گے،ڈپٹی چئیرمین سینیٹ
ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے  میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے کہا کہ نیب ایک استحصالی ہتھکنڈے کے علاوہ کچھ نہیں رہ گیا اس لیئے نیب کو بند کرنا ہوگا۔ انہوں نے گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ چینی سفیر نے کہا ہے کہ جب تک نیب کا کردار ختم نہیں ہوجاتا کوئی معاہدہ چین کی جانب سے نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کسی صورت کاروباری طبقےکو نیب کا شکار نہیں ہونے دوں گا۔ انہوں نے الزام عائد کرتے  ہوئے کہا کہ ‏ نیب انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہاہے۔  تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈویوالا کا کہنا تھا کہ ‏کاروباری طبقے کے لیےموقع ہے کہ وہ کھڑے ہوجائیں۔

‏چینی سفیرنےکہا کہ نیب کاکردارختم ہونےتک وہ کوئی معاہدہ نہیں کرینگے۔ ‏شہزاداکبر اب پارلیمنٹرین کوبتائیں گےکہ پارلیمنٹ کیسےچلتی ہے۔ ‏پارلیمنٹ کےکام میں مداخلت بندکریں ،شہزاداکبراپناکام کریں۔ نیب کواب بندکرناپڑےگا۔ بزنس کمیونٹی کے مسائل حکومت حل نہیں کر رہی۔