Get Alerts

علامہ طالب جوہری کون تھے؟

علامہ طالب جوہری کون تھے؟
پاکستانیوں کی نوجوان نسل کے لئے پی ٹی و ی پر دس محرم الحرام کو مجلس شام غریباں بپا کرنے کی شناخت کے حامل طالب جوہری 27 اگست 1939 کو پٹنا، بہار، بھارت میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ مذہبی عالم، شاعر، فلسفی اور تاریخ دان بھی تھے۔
انہوں نے مذہب کی اعلیٰ تعلیم نجف سے حاصل کی جہاں انہیں فقہ جعفریہ کے نامور علما، خطبا اور مبلغین کی صحبت نصیب ہوئی جن میں آیت اللہ خوئی جیسے زعما بھی شامل ہیں۔