الیکشن ملتوی: ECP بمقابلہ سپریم کورٹ | رانا ثناء اللہ کا آڈیو لیکس چیلنج | عمران تیار

الیکشن ملتوی: ECP بمقابلہ سپریم کورٹ | رانا ثناء اللہ کا آڈیو لیکس چیلنج | عمران تیار
اگر الیکشن کمیشن سکیورٹی کو جواز بنا کر الیکشن ملتوی کرتا ہے تو میں اس کو ماننے کو تیار نہیں ہوں۔ سکیورٹی کوئی وجہ نہیں ہے کہ یہ الیکشن نہ کروا پائیں اور نہ ہی ایسی صورتحال ملک میں نظر آرہی ہے، یہ میں مانتی ہوں الیکشن اکٹھے ہونے چاہیے، حنا جیلانی

عمران خان اور حکومت دونوں کو آگے کا راستہ نظر نہیں آرہا، عمران کا خیال تھا کہ عدلیہ سے ریلیف ملتا رہے گا ایسا ممکن نہیں ہے حکومت کو بھی سمجھ میں آرہا کہ وہ اپوزیشن کو اس طرح نظر انداز نہیں کرسکتے۔ مسائل کے حل کیلئے انہیں ایک ساتھ بیٹھنا پڑے گا، حنا جیلانی

میرے خیال میں جو اس وقت صورتحال بنی ہے پہلے پاکستان میں کبھی نہیں ہوئی، ملک معاشی اور سیاسی عدم استحکام سے دوچار ہے۔ قانونی اور آئینی بحران بھی ہے۔ ایسا بھی نہیں ہوا کہ صوبائی اور قومی اسمبلی کے انتخابات اتنے طویل وقفے کے بعد ہوں، احمد بلال محبوب

اگر کوئی اپیل کرتا ہے یا سپریم کورٹ سوموٹو لیتی ہے تو سپریم کورٹ سوال اٹھاسکتی ہے کہ کیا وہ تمام باتیں جو حکومت نے الیکشن کمیشن کو بتائی ہیں کیا وہ واقعی ہی ٹھیک ہیں، میرا خیال ہےکہ الیکشن کمیشن نے سب چیزیں دیکھنے کے بعد اپنا پراسس پورا کیا ہے، احمد بلال محبوب