Get Alerts

مفتی منیب نے گھٹنے ٹیک دیے: اتوار کو عید کا اعلان کر دیا

مفتی منیب نے گھٹنے ٹیک دیے: اتوار کو عید کا اعلان کر دیا

پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں ہوا، اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ شوال کا چاند نظر آ گیا ہے، ملک میں کل بروز اتوار 24 مئی کو عیدالفطر منائی جائے گی۔


اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی شریک ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر صوبوں میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے، جہاں سے شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھیجی گئیں۔

اتوار 24 مئی کو عیدالفطر کے اعلان کے ساتھ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا دعویٰ ایک بار پھر درست ثابت ہو گیا ہے۔ انہوں نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ آج چاند دوربین سے واضح طور پر دیکھا جاسکے گا اور عید 24 مئی کو ہو گی۔