حکومت پنجاب کے سینئر وزرا خاموش کیوں؟ کھل کر پالیسیوں کی حمایت میں کیوں نہیں بولتے؟ وزیر اعظم عمران خان

حکومت پنجاب کے سینئر وزرا خاموش کیوں؟ کھل کر پالیسیوں کی حمایت میں کیوں نہیں بولتے؟ وزیر اعظم عمران خان
وزیر اعظم عمران خان  نے پنجاب کے وزرا کو خاموشی اختیار کرنے اور انکے بقول ریاست کو مضبوط کرنے کا بیانیہ فرنٹ فٹ پر آکر نہ دینے پر اظہار خفگی کیا گیا ہے۔ اور ساتھ ہی ہدایت کی گئی ہے کہ فرنٹ فٹ پر آکر حکومتی پالیسیوں کا دفاع کریں۔ انہوں نے پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی اس ضمن میں تعریف کی اور کہا ہے کہ تمام وزرا فرنٹ فٹ پر آکر دفاع کریں۔

وزیر اعطم عمران خان  نے یہ ہدایات پنجاب کے کابینہ کے ممبران سے ملاقات میں دیں۔ اس ملاقات میں وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، راجہ بشارت، ڈاکٹر مراد راس، سمیت دیگر شریک تھے۔

وزیر اعظم نے استفسار کیا کہ پنجاب کی سینئر لیڈر شپ خاموش کیوں ہے؟ وہ سامنے آکر کھل کر کیوں نہیں بولتے؟ انہوں نے فیاض الحسن چوہان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ کھل کر حکومتی پالیسیوں کا دفاع کرتے ہیں اور اپوزیشن کو ٹف ٹائم دیتے ہیں۔