جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اہلیہ سرینا عیسیٰ نے اثاثوں، آمدن اور سرکاری مراعات کی تفصیلات جاری کردیں

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اہلیہ سرینا عیسیٰ نے اثاثوں، آمدن اور سرکاری مراعات کی تفصیلات جاری کردیں


جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بینک اکاؤنٹس پر نظر ڈالیں تو اُن کے پاس 4 کروڑ 13 لاکھ 30 ہزار 8 سو 56 روپے موجود ہیں جب کہ فارن کرنسی اکاؤنٹ میں 41 لاکھ 14 ہزار 1 سو 37 روپے کے مُساوی غیر مُلکی کرنسی موجود ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ملکیت میں ایک ہونڈا اکارڈ کار، ایک عدد ہونڈا سِوک اور ایک منی جیپ بھی ہے۔

سرکار کی طرف سے حاصل مراعات میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو یوٹیلٹی بلز سے پاک ایک سرکاری گھر دیا گیا ہے جِس میں اُن کو ایک باورچی اور دو ملازم بھی ملے ہوئے ہیں جب کہ صفائی اور مالی بھی کام کے لئے چکر لگاتے ہیں۔ اِسی طرح جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو سرکار نے ایک 2017 ماڈل جب کہ ایک 2015 ماڈل کی ہونڈا سِوک کاریں بھی دے رکھی ہیں جِن کے ساتھ 600 لٹر فری پٹرول کی حد بھی مُقرر ہے۔ حکومت کے منظور شُدہ اسپتالوں سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنا مُفت علاج بھی کروا سکتے ہیں۔