الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ سے متعلق حکومتی اراکین قومی اسمبلی کا عمران خان کی نااہلی کے لیے ریفرنس خارج کردیا۔
الیکشن کمیشن میں توشہ خانہ تحائف ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کی نااہلی کے لیے حکومتی اراکین قومی اسمبلی کے دائر کردہ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں اسپیکر قومی اسمبلی کا بھی ریفرنس زیرسماعت ہے، اسپیکر اور حکومتی اراکین قومی اسمبلی کا ریفرنس ایک ہی ہے، الیکشن کمیشن یہ والا ریفرنس خارج کردے۔
الیکشن کمیشن نے حکومتی اراکین قومی اسمبلی کا دائر ریفرنس خارج کردیا۔ عمران خان کیخلاف اسپیکر قومی اسمبلی کے توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت 29 اگست کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے اس ریفرنس میں عمران خان سے جواب طلب کررکھا ہے۔