اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی نااہلی صرف ایک سیٹ پر ہوئی ہے، ان کے الیکشن لڑنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
جیو نیوز کی خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروائی تھی جس میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کیا جائے۔
تحریک انصاف کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ وہ مصدقہ اور تفصیلی فیصلہ آنے تک الیکشن کمیشن کے دیے گئے فیصلے کو معطل نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی نااہلی کے فیصلے آتے رہے ہیں، کوئی سیاسی طوفان نہیں آتا۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ جس قانون کے تحت آیا ہے وہ صرف ایک سیٹ کی حد تک ہے۔ عمران خان اگر دوبارہ الیکشن لڑنا چاہیں تو لڑ سکتے ہیں۔