عاقب جاوید نے کہا کہ ایک سابق پاکستانی کرکٹر سلیم پرویز اس زمانے میں کرکٹرز سے مل کر انہیں میچ فکس کرنے کے لئے پیشکش کیا کرتے تھے۔ اور انہوں نے ہی بکیوں اور جواریوں کے ساتھ پاکستانی کھلاڑیوں کو ملوانا شروع کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب ان کو بھی بکیوں سے ملوانے کی اسی انداز میں کوشش کی گئی تو انہوں نے اس پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے ملنے سے انکار کر دیا لیکن اس فیصلے نے ان کا بین الاقوامی کرکٹ کریئر ہی ختم کر دیا۔