بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
گزشتہ روز پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں اپنے اہلخانہ اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں ایک شہانہ انداز میں شادی کی۔
دونوں کی شادی روایتی پنجابی انداز میں ہوئی جہاں انہوں نے اپنے اہلخانہ اور قریبی دوست احباب کے سامنے پھیرے لیے۔
پرینیتی کی کزن اور اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس نے شادی میں شرکت نہیں کی تھی۔
جوڑے کی شادی کی تقریب میں ٹینس سٹار ثانیہ مرزا، ہربھجن سنگھ اور منیش ملہوترا سمیت دیگر بولی وڈ شخصیات نے شرکت کی۔
دونوں کی شادی میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال سمیت بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور دیگر سیاست دان نے بھی شرکت کی۔
اس نئے شادی شدہ جوڑے نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نےسوشل میڈیا پر تصویریں شیئر کرتے ہوئےلکھا کہ ناشتے کی میز پر پہلی بات چیت سے ہی ہمارے دل کو پتہ چل گیا تھا۔ ایک طویل عرصے سے اس دن کا انتظار کر رہی تھی۔ آخر کار مسٹر اور مسز بننے پر بہت خوش ہوں!
اداکارہ نے مزید لکھا کہ ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتے تھے۔ہمارا اب نہ ختم ہونے والا آغاز ہورہا ہے۔
From the very first chat at the breakfast table, our hearts knew. Been waiting for this day for a long time .. So blessed to finally be Mr and Mrs!
— Parineeti Chopra (@ParineetiChopra) September 25, 2023
Couldn’t have lived without each other .. Our forever begins now .. pic.twitter.com/M1xQ8BIHLt
قبل ازیں جوڑے کی شادی کے بعد مختصر پارٹی کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں پرینیتی چوپڑا کو سادہ لیکن دلکش گلابی ساڑھی میں دیکھا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب راگھو چڈھا نے سیاہ کوٹ پینٹ اور سفید شرٹ پہنے ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد رواں برس مئی کے آغاز میں منگنی کی تھی اور اداکارہ منگنی کے 10 دن بعد تصاویر شیئر کرکے رشتے میں بندھنے کی تصدیق کی تھی۔