پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار شہروز سبزواری نے کو مہنگائی سے متعلق تبصرے کو اسلامی ٹچ دینا مہنگا پڑ گیا۔
حال ہی میں اداکار شہروز سبزواری اپنی اہلیہ صدف کنول اور والدین بہروز سبزواری اور سفینہ بہروز کے ہمراہ نجی نیوز چینل کے عید کے خصوصی پروگرام میں شریک ہوئے۔ ملک میں جاری مہنگائی کے بحران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکار شہروز سبزواری نے کہا کہ اگر ہم شکر ادا کریں تو ہمیں مہنگائی کبھی مہنگائی لگے گی ہی نہیں۔
اداکار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ کچھ لوگ کہیں گے کہ یہ ٹی وی پر بیٹھا ہے اس لیے ایسی باتیں کر رہا ہے۔ اگر آپ میں کسی بھی حال میں شکر کی طاقت ہے تو جو آپ کو ملنا ہے وہ اللہ پاک آپ کو دے گا۔
https://twitter.com/stariq88/status/1651141993781665794?s=20
اداکار کے تبصرے پر ٹویٹر صارفین نے شہروز سبزواری کو آڑے ہاتھوں لیا ۔
ایک ٹویٹر صارف نے کہا کہ ایک بار پھر سے ثابت ہو گیا کہ یہ دونوں میاں بیوی جہالت کی منہ بولتی تصویر ہیں۔
https://twitter.com/sq_face_24/status/1651212944066093060?s=20
ایک اور صارف نے کہا کہ اس کی طرف سے اس طرح کے لہجے میں بے حسی دیکھ کر اتنا صدمہ نہیں ہوا۔ میرے خیال میں فنکاروں اور اداکاروں سے ایسے سوال نہیں پوچھنے چاہئیں جس بارے میں ان کا کوئی بیک گراونڈ نہیں، خاص طور پر اس دور اور وقت میں جب غلط معلومات سنگین مسائل کو جنم دے سکتی ہیں۔
https://twitter.com/WaizaRafique/status/1651198867562704896?s=20
ایک اور ٹویٹر صارف نے شہروز سبزواری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو مہنگائی کبھی نہیں لگے گی کیونکہ پیدا ہوتے ہی آپ کے منہ میں سونے کے چمچ سے پانی دیا گیا اس غریب باپ سے مہنگائی کا پوچھیں جوکہ سارا دن مزدوری کرتا ہے ایک ہزار روپے ملتا ہے بچوں کی فیس گھی آٹا چینی گندم چاۓ کی پتی بیٹا بیمار ہے دوائی لے کیا کرے۔
https://twitter.com/ShahidKhan7074/status/1651214971219456000?s=20
ایک صارف نے شہروز سبزواری کے اس کمنٹ کو خبروں میں رہنے کا حربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ وہ خبروں میں رہنے کے لیے جان بوجھ کر ایسا کرتا ہے ورنہ اس کی اداکاری بیکار ہے۔
https://twitter.com/ahmadtajwer/status/1651217887888064514?s=20
ایک صارف نے کہا کہ سن لو غریبو، ہم شکر ادا نہیں کرتے اس لیے منگائی لگتی ہے۔
https://twitter.com/asfandyar91/status/1651186097760931840?s=20