پانچویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس کل لاہور میں ہوگی

عاصمہ جہانگیر کانفرنس دو روز جاری رہے گی جس کا عنوان  ’’پیپلز مینڈیٹ، جنوبی ایشیا میں شہری حقوق کا تحفظ‘‘ ہے اور یہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل کے اشتراک سے منعقد کی جائے گی۔

پانچویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس کل لاہور میں ہوگی

عاصمہ جہانگیر لیگل ایڈ سیل 27 اور 28 اپریل کو لاہور کے فلیٹیز ہوٹل میں پانچویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

عاصمہ جہانگیر کانفرنس دو روز جاری رہے گی جس کا عنوان  ’’پیپلز مینڈیٹ، جنوبی ایشیا میں شہری حقوق کا تحفظ‘‘ ہے اور یہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل کے اشتراک سے منعقد کی جائے گی۔

افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ججز اور یورپ، برطانیہ اور ناروے کے  سفرا شرکت کریں گے۔

کانفرنس میں نمایاں سیاست دان بھی شریک ہوں گے جن میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، عبدالمالک بلوچ، اختر مینگل، بیرسٹر سید علی ظفر، فاروق نائیک، نفیسہ شاہ، شہلا رضا، خرم دستگیر، بابا جان، تاج حیدر، فرحت اللہ بابر، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، عائشہ صدیقہ رضا فاروق، راحیلہ درانی، ثریا بی بی اور ثمر بلور شامل ہیں جبکہ شرکاء تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

علاوہ ازیں سری لنکن سپریم کورٹ کے سابق جج اور سری لنکا کے انسانی حقوق کمیشن کے چیئرمین جسٹس دهدنیا ، سپریم کورٹ آف انڈیا کے سابق جج جسٹس مرکنڈے کاٹجو ، ڈنمارک کی ہائی کورٹ کے سابق جسٹس فریڈرک ویج ،سابق جج اٹارنی جنرل عرفان قادر، جسٹس (ریٹائرڈ) ناصرہ اقبال، سابق صدر سندھ ہائی کورٹ ایسوسی ایشن صلاح الدین احمد، اور دیگر شرکاء  پورے جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں قانونی مسائل پر بات کریں گے۔

کانفرنس میں خواتین اور ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے حقوق کے ساتھ ساتھ صوبوں کے مسائل اور موسمیاتی تبدیلی کے پر بات چیت ہوگی۔

عاصمہ جہانگیر کانفرنس کو اس بات کا ادراک ہے کہ جنوبی ایشیا بالخصوص پاکستان اپنے سیاسی اور جمہوری مستقبل کی تشکیل سے گزر رہا ہے۔  اس چیلنجنگ پس منظر کے پیش نظر کانفرنس اسی حوصلے اور عزم کے ساتھ آگے بڑھنے کی کوشش کرتی ہے جو مرحومہ عاصمہ جہانگیر نے اپنے پورے پیشہ ورانہ کیرئیر میں مجسم کی تھی۔