کراچی: ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی امدادی کارروائی کے دوران سمندر میں ڈوب گئے

کراچی: ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی امدادی کارروائی کے دوران سمندر میں ڈوب گئے
کراچی میں سی ویو کے قریب گہرے پانی میں ایدھی بحری خدمات کی کشتی الٹ گئی جس میں فیصل ایدھی بھی موجود تھے۔

میڈیا کے مطابق کراچی میں سی ویو کے قریب گہرے پانی میں ایدھی بحری خدمات کی کشتی الٹ گئی۔ کشتی میں معروف فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی سمیت 6 افراد سوارتھے۔

فیصل ایدھی اور ان کے ساتھی پانی میں ڈوبے ایک شخص کی تلاش کر رہے تھے کہ پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے کشتی کو حادثہ پیش آ گیا۔

ذرائع کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کی ڈوبنے والے کشتی کے قریب موجود ماہی گیروں کی کشتی نے تمام افراد کو ریسکیو کیا، جس کے بعد فیصل ایدھی اور دیگرافراد کو ابراہیم حیدری جیٹی منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کراچی سمیت ملک بھر میں ہونے والے حالیہ سانحات و واقعات میں ریسکیو آپریشن کے دوران فعال نظر آتے ہیں۔