خوشبو اور محبتوں کی شاعرہ پروین شاکر کی یاد میں
پروین کے ’’گِیتو‘‘ کے لیے ایک نظم
ہاں مری جان‘ مِرے چاند سے خواہر زادے!
بُجھ گئیں آج وہ آنکھیں کہ جہاں
تیرے سپنوں کے سِوا کُچھ بھی نہ رکھا اُس نے‘
کِتنے خوابوں سے‘ سرابوں سے الُجھ کر گُزری
تب کہیں تجھ کو‘ ترے پیار کو پایا اُس نے
امجد اسلام امجد
فیمنسٹ کے حوالے سے کشور ناہید اور فہمیدہ ریاض اہم ترین شاعرات ہیں، جبکہ پروین شاکر جمالیات پرسمجھوتہ کیے بغیر سوالات اٹھاتی اور شاعرانہ تبصرہ کرتی نظر آتی ہیں، خارث خلیق
پروین کی شاعری میں ایک طرز احساس تھا۔
روزمرہ کی باتوں کو انہوں نے رومانوی تجربہ بناکر پیش کیا جیساکہ
میں کیوں اسکو فون کروں
اسکے بھی تو علم میں ہوگا
کل شب موسم کی پہلی بارش تھی
نجیبہ عارف کی گفتگو
میرا پروین شاکر کا تعارف اسطرح ہوتا تھا کہ میں نے آٹھویں یا نویں جماعت میں ایک مضمون رائٹنگ مقابلہ جیتا تھا تو مجھے "خوشبو" بطور انعام ملی تھی، ورنہ مجھے انکا نہیں پتہ تھا آپکو پتہ ہے ہمارے پرائیویٹ سکولوں میں ادب کی زیادہ تعلیم نہیں دی جاتی، رضا رومی
پروین کی شاعری کی خصوصیت ہی یہی ہے کچی عمر کہ جذبات، نوجوان لڑکی کہ جذبات، میچورٹی، سیاست اور وہ معاشرے کی منافقت کو بھی دیکھ رہی تھی، پروین نے ان سب چیزوں کو بڑی خوبصورتی کو لکھا، فاطمہ حسن