Get Alerts

خیبر پختونخوا کی 15 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

خیبر پختونخوا کی 15 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا
خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان کی کابینہ تشکیل دے دی گئی جس کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ 15 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔

کے پی کی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری تقریب گورنرہاؤس میں ہوئی۔ گورنرغلام علی نگران وزراء سے حلف لیا۔

خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کے حوالے سے محکمہ انتظامیہ نے احکامات جاری کر دیے ہیں۔



نگران وزیراعلیٰ کی جانب سے مشاورت کے بعد کابینہ کا اعلان کیا گیا جس میں عبدالحلیم قصوریہ، سید مسعود شاہ، حامد شاہ، ساول نذیر ایڈووکیٹ، بخت نواز، سابق صنعتکار فضل الہیٰ، عدنان جلیل، شفیع اللہ خان، شاہد خان خٹک، حاجی غفران، خوشدل خان ملک، تاج محمد آفریدی، محمد علی شاہ، جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر، منظور خان آفریدی شامل ہیں۔

جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر خان واحد خاتون ہیں جو اس نگران کابینہ کا حصہ ہیں۔ وہ پشاور ہائیکورٹ کی جج رہ چکی ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ اعظم خان اور گورنر غلام علی کے درمیان طویل ملاقات کے بعد کابینہ پر اتفاق کیا گیا لیکن سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے کابینہ کیلئے مشاورت نہیں کی گئی۔