Get Alerts

سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کو کورونا وائرس سے زیادہ خطرہ ہے:ماہرین

سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کو کورونا وائرس سے زیادہ خطرہ ہے:ماہرین
عالمگیر وبا کورونا وائرس نے دنیا کے 190سے زائد ممالک کواپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کو کورونا وائرس سے زیادہ خطرہ ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس پھیپھڑوں کو بری طرح متاثر کرتا ہے اور سگریٹ پینے والوں کے پھیپھڑے پہلے ہی کمزور ہوتے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق سگریٹ نوش افراد میں کورونا وائرس کی علامات شدید تر ہونے کا خطرہ 14فیصد زیادہ ہوتا ہے۔