وزارت خزانہ نے مالی سال 2018-19 کا مالیاتی آپریشن جاری کردیا جس کے مطابق گذشتہ برس بجٹخسارہ 8.9 فیصد ریکارڈ کیا گیا ، بجٹ خسارہ 28 سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔
ایک بیان میں وزارت خزانہ نے کہاکہ جولائی سے جون تک کل آمدن 4 ہزار 900 ارب روپے سے زائد رہی ،گذشتہ مالی سال کل ٹیکس آمدن 4473 ارب روپے رہی ۔
وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی حکومت نے 4071 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا ،صوبوں نے 401 ارب روپے کے ٹیکس اکٹھے کئے۔ وزارت خزانہ کے مطابق نان ٹیکس آمدن کی مد میں 427 ارب روپے موصول ہوئے ،2018-19 میں 8345 ارب روپے سے زائد کے اخراجات کیے گئے ۔وزارت خزانہ کے مطابق سود کی ادائیگیوں پر 2091 ارب روپے خرچ کیے گئے ،دفاع پر 1146 ارب روپے خرچ کیے
گزشتہ برس بجٹ خسارہ 3444 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔ بیرونی وسائل سے 416 ارب اور اندرونی ذرائع سے 3028 ارب قرض لیا گیا۔