پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ڈیرل میچل سلپ میں کھڑے ہو کر جمائی لے رہے تھے تو اگلی ہی گیند پر ان کی طرف بابر اعظم کا ایک آسان کیچ آیا جس کو انہوں نے ڈراپ کر دیا۔
میچ میں یہ دلچسپ صورت حال اس وقت سامنے آئی جب پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم 12 کے انفرادی سکور پر بیٹنگ کر رہے تھے۔ بابر اعظم نے اس کے بعد 161 اسکور کیا جس سے پاکستان کی پہلی اننگز میں پوزیشن کافی مستحکم ہوئی۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم آج کل پاکستان کے دورے پر ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔