واٹس ایپ میں ایک اور دلچسپ فیچر کا اضافہ

رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے ذریعے واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو میسجنگ کے لیے زیادہ بہتر تجربہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

واٹس ایپ میں ایک اور دلچسپ فیچر کا اضافہ

میٹا کی زیر ملکیت مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے مسلسل متعدد نئے اور دلچسپ فیچرز پر کام جاری رہتا ہے تاکہ صارفین کو دیگر سروسز کا رخ نہ کرنا پڑے۔ واٹس ایپ نے ان گنت فیچرز کے بعد ایک دلچسپ فیچر متعارف کروانے جارہا ہے جو صارفین کے   چیٹ کے تجربے کو بدل دے گا۔

واٹس ایپ کی جانب سے میں ڈیفالٹ چیٹ تھیم نامی فیچر کو متعارف کرانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر واٹس ایپ کے آئی او ایس بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین ایپ میں ایک ڈیفالٹ تھیم کو سیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ایپ کے چیٹ ببلز کے رنگ بھی تبدیل کر سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

اس فیچر کے تحت صارفین کو ڈیفالٹ چیٹ تھیم کے لیے 5 مختلف رنگوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

یہ فیچر ایپ کی سیٹنگز مینیو میں موجود ہوگا اور وہاں گرین تھیم کے ساتھ ساتھ بلیو، گرے، ریڈ اور پرپل رنگوں میں سے کسی ایک کو منتخب کرنا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے ذریعے واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو میسجنگ کے لیے زیادہ بہتر تجربہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

جب صارف کی جانب سے کسی تھیم کا انتخاب کیا جائے گا تو چیٹ وال پیپر اور ببل کلر اس کے مطابق تبدیل ہو جائیں گے۔

اس فیچر کا بنیادی مقصد چیٹ ونڈوز کو زیادہ خوبصورت بنانا ہے۔

چونکہ ابھی یہ فیچر بیٹا ورژن میں دیا گیا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔