ملک میں بیروزگاری اور بدحالی دیکھ کر ہمارا دل جلتا ہے لاپتہ افراد کے خاندانوں کو سڑکوں پر دیا بیٹھ کر ہمیں تکلیف ہوتی ہے، ہم کہتے ہیں کہ سسٹم کو ٹھیک کریں یہ ہمارا ملک ہے، جب طالب علموں کو سکالرشپ نہیں ملتے تو وہ ہتھیار اٹھالیتے ہیں، جلیلہ حیدر
آج جو عمار علی جان کیساتھ ہوا ہے کہ تمام معاشرے کے حق خود ارادیت کہ بنیادی حق کو دبانے کی کوشش کی گئی ہے، پاکستان میں اس وقت جمہوریت کو ردی کی ٹوکری میں پھینکنے کی کوشش کی جارہی ہے جوکہ خوفناک ہے، عمر اظہر
میں 2016 سے عمار علی جان کو جانتا ہوں میں تب سے دیکھ رہا ہوں کہ ریاست باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کبھی ایک یونیورسٹی سے بے دخل کرتی ہے اور کبھی دوسری یونیورسٹی سے مختلف طریقوں سے اس بندے کو تنگ کیا جارہا ہے، محمد سعد