Get Alerts

"نیوٹرل حوالدار " کے پاس وفاقی حکومت سے زیادہ اختیارات ہیں: ایم این اے محسن داوڑ  

محسن داوڑ تاجکستان میں ہیرات سکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے تاہم ایف آئی اے کی جانب سے محسن داوڑ کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر روکا گیا۔

اس حوالے سے ایم این اے محسن داوڑ نے اتوار کے روز کی گئی سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا کہ مجھے ایف آئی اے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر روکا اور ہرات سیکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت کے لیے تاجکستان جانے سے روک دیا گیا۔یہ غضبناک ہے کیونکہ میرا نام کابینہ نے 2 ماہ کے لیے ای سی ایل سے نکالا ہوا ہے۔ ایک بار پھر "نیوٹرل حوالدار "نے مظاہرہ کیا ہے کہ اس کے پاس وفاقی حکومت سے زیادہ اختیارات ہیں۔

https://twitter.com/mjdawar/status/1596690391365033986?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1596690391365033986%7Ctwgr%5Eaf29113dad0736d07080d6f3628863f91a635a9c%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.thefridaytimes.com%2F2022%2F11%2F27%2Fneutral-havaldar-has-more-authority-than-the-federal-government-mohsin-dawar%2F

محسن داوڑ نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ کچھ دن پہلے ہی پاک سول سوسائٹی جنرل قمر جاوید باجوہ کی تقریر کا جشن منا رہی تھی جس میں انہوں نے سیاست میں فوج کی مداخلت کو قبول کیا تھا اور اس سیاست میں عدم مداخلت کی پالیسی کا اعلان کیاتھا۔ کیا یہ ’’غیر جانبداری‘‘ اور ’’عدم مداخلت‘‘ صرف پنجاب تک محدود ہے؟

https://twitter.com/mjdawar/status/1596692823860187137?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1596695274592047105%7Ctwgr%5Eaf29113dad0736d07080d6f3628863f91a635a9c%7Ctwcon%5Es2_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.thefridaytimes.com%2F2022%2F11%2F27%2Fneutral-havaldar-has-more-authority-than-the-federal-government-mohsin-dawar%2F

ٹویٹر پر اپنے بیانات میں محسن داوڑ نے سخت الفاظ میں کہا کہ ہزاروں پشتونوں کے ایک منتخب نمائندے کو علاقائی مکالمے کا حصہ بننے کے لیے سفر سے روکنا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ آنے والے سالوں میں پشتون ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیوں کا شکار ہوتے رہیں گے تاکہ وہ اپنےکارپوریٹ مفادات کا تحفظ کرسکیں۔

https://twitter.com/mjdawar/status/1596695274592047105?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1596695274592047105%7Ctwgr%5Eaf29113dad0736d07080d6f3628863f91a635a9c%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.thefridaytimes.com%2F2022%2F11%2F27%2Fneutral-havaldar-has-more-authority-than-the-federal-government-mohsin-dawar%2F