غیر قانونی بس، ویگن اور پارکنگ سٹینڈز کےخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

غیر قانونی بس، ویگن اور پارکنگ سٹینڈز کےخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر) مستنصر فیروز نے غیر قانونی بس اڈوں، ویگن اور پارکنگ سٹینڈز کےخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

سی ٹی او لاہور  کے مطابق منظور شدہ بس سٹینڈز کےخلاف کہیں بس، ویگن کھڑی کرنے کی اجازت نہیں۔ غیر قانونی اڈوں، ویگن سٹینڈز کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

سی ٹی او لاہور کی محکمہ ٹرانسپورٹ اور لاہور رنگ روڈ اتھارٹی سے مل کر کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے ڈویژنل افسران کو ٹرانسپورٹرز سے ملاقات کی ہدایت کر دی۔

سی ٹی او مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ ٹریفک بہاو میں خلل بننے والی رکاوٹوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ غیر قانونی اقدام کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔ اوورلوڈنگ، اووچارجنگ کی شکایت پر فوری کارروائی ہوگی۔ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اور غیر قانونی سٹاپ بنانے والوں کےخلاف بھی کارروائی ہوگی۔شہر میں روڈ سائیڈ پر پارکنگ، ناجائز اڈے قائم کرنے کی بھی اجازت نہیں۔

علاوہ ازیں سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے رواں سال ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی 26 ہزار سے زائد گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کر دی گئیں۔ خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے پر 331 گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کروائیں گئیں۔

سی ٹی او کیپٹن(ر) مستنصر فیروز  نے سموگ کے خاتمے کیلئے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 02 ہزار کے چالان ٹکٹس کئے جارہے ہیں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں،  بس اڈوں پر جوائنٹ آپریشنر جاری ہیں۔ خصوصی ناکہ جات لگاتے ہوئے کریک ڈاؤن کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔

سی ٹی او لاہور نے کہا کہ  گاڑیوں سے نکلنے والا مضر صحت دھواں سموگ کا باعث بن رہا ہے۔ کارروائی کرنے سے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کم ہورہے ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی اور فضائی آلودگی سے پاک آب و ہوا صحت مند معاشرے کی ضامن ہے۔

حسن نقوی تحقیقاتی صحافی کے طور پر متعدد بین الاقوامی اور قومی ذرائع ابلاغ کے اداروں سے وابستہ رہے ہیں۔ سیاست، دہشت گردی، شدت پسندی، عسکریت پسند گروہ اور سکیورٹی معاملات ان کے خصوصی موضوعات ہیں۔ آج کل بطور پولیٹیکل رپورٹر ایک بڑے نجی میڈیا گروپ کے ساتھ منسلک ہیں۔