''ہمیں آپ سے اسلام سیکھنے کی ضرورت نہیں، آپ خود اسلام کو کھو چکے ہو''

''ہمیں آپ سے اسلام سیکھنے کی ضرورت نہیں، آپ خود اسلام کو کھو چکے ہو''
ایتھوپیا کہ وزیراعظم نے عرب ملک کے حکمران کو آئینہ دکھا دیا، یو اے ای کی حکمران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ سے اسلام سیکھنے کی ضرورت نہیں، آپ خود اسلام کو کھو چکے ہو۔

تفصیلات کے مطابق ایتھوپیا کے وزیراعظم نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے ہفتے میں نے متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ محمد بن زید سے فون پر بات کی، میں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ ایتھوپیا میں ایک اسلامک سینٹر قائم کریں، اور اُن سے مدد کا کہا۔ تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم آپ کی کافی چیزوں میں مدد کریں گے، ہم آپ کو پڑھائیں گے۔

شیخ محمد بن زید کے اس جواب پر ایتھوپیا کے وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں آپ سے مذہب سیکھنے کی ضرورت نہیں، آپ مذہب کو کھو چکے ہو۔ ہمیں جلد از جلد عربی سیکھنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم دین کو اچھے سے سمجھ سکیں اور پھر آپ کو سیکھایں تاکہ آپ کو دین کی طرف واپس لائیں۔

اس جواب پر یو اے ای کے حکمران نے پوچھا کہ کیوں؟ تو ایتھوپین وزیراعظم نے جواب دیا کہ اس کی دو وجوہات ہیں۔ پہلی یہ کہ اسلام سب کے لیے امن کا دین ہے، لیکن مشرق وسطیٰ کی صورتحال، الجیریہ، یمن، مصر میں ہم آج کیا دیکھ رہے ہیں۔ کیا یہ اسلام خود کو تباہ نہیں کر رہا؟ اسلام جو خود کو تباہ کر رہا ہے، اور اسلام جو بلکل بھی حقیقی اسلام کی طرح نہیں ہے، تم لوگ کے درمیان پھیل رہا ہے اور تم نے امن کو بھلا دیا ہے اور یہ بھی کہ کیسے معاف کیا جاتا ہے۔