حافی احمد نورانی نے گذشتہ روز ایک خبر دی تھی جس کے مطابق عاصم باجوہ کے بھائیوں، اہلیہ اور بچوں کی چار ممالک میں 99 کمپنیاں، 130 سے زائد فعال فرنچائر ریسٹورنٹس اور 13 کمرشل جائیدادیں ہیں، جن میں سے امریکہ میں دو شاپنگ مالز بھی ہیں۔ الزامات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ باجوہ خاندان نے اپنے کاروبار کھڑے کرنے کے لئے 5 کروڑ ڈالر سے زائد کی خطیر رقم خرچ کی جب کہ امریکہ میں جائیدادیں خریدنے کے لئے قریب ڈیڑھ کروڑ ڈالر خرچ ہوئے۔