"بینظیر شہید کے قتل کی سازش کا 57 دن قبل علم تھا" بینظیر سے سے کیا وعدہ نہیں بھولا، نوازشریف


آصف علی زرداری سمیت تمام لوگوں کو اس بات کا علم ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو کا قتل کس نے کیا؟ اور اس کے پیچھے کون ہے؟ سامنے کے کرداروں کا زرداری صاحب، مسلم لیگ ن اور سابق صدر مشرف نام لے چکے ہیں لیکن جو پس پردہ ہیں، آج تک ان کا نام کوئی نہیں لے رہا، اعزاز سید



 



محترمہ شہید بہت عظیم اور باعزت خاتون تھیں۔ اور اسی باعزت طریقے سے انہوں نے موت کو گلے لگایا۔ مختلف دوست ممالک نے انھیں وارننگ دی تھی کہ آپ کا پاکستان جانا خطرے سے خالی نہیں لیکن وہ سب کچھ جانتے ہوئے اپنے ملک واپس آئیں۔ ان کے والد نے بھی سودا نہیں کیا اور انہوں نے بھی اپنی جان دیدی لیکن اس روایت کو برقرار رکھا، ڈاکٹر عائشہ صدیقہ



 



وہ ایک بہت بہادر خاتون تھیں۔ کوئی ان کو جھکا نہیں سکا۔ عوام کیساتھ ان کا اٹوٹ رشتہ تھا۔ وہ لوگوں کے دکھ اور سکھ میں شریک رہتیں اور اس کے بغیر نہیں رہ سکتی تھیں



معاف کرنے کی جو ان میں صلاحیت تھی کوئی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا، مرتضی سولنگی