پاکستان کرکٹ بورڈ نے نجم سیٹھی کے خلاف رمیز راجہ کے بیان پر ردعمل میں کہا ہےکہ رمیز راجہ کے بیانات کا مقصد چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے ۔
پی سی بی نے رمیز راجہ کو خبردار کیا ہے کہ چیئرمین اور ادارے کی ساکھ کے تحفظ کیلئے قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رمیز راجہ کا اپنے اور موجودہ چیئرمین کے سابقہ دورکے اخراجات سے موازنہ گمراہ کن ہے، یو اے ای کے دوروں کے باوجود نجم سیٹھی نے کبھی پی ایس ایل الاؤنس وصول نہیں کیا۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے رمیز راجہ کی جگہ نجم سیٹھی کو چیئرمیں پی سی بی مقرر کیا ہے، تب سے رمیز راجہ نجم سیٹھی کے خلاف مسلسل الزام تراشی کر رہے ہیں۔