متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ( ایم کیو ایم) کے ڈپٹی کنوینئر کنور نوید جمیل کو برین ہیمرج کے بعد تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔
ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق کنور نوید جمیل کو برین ہیمبرج ہوگیا جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ عوام سے دعاؤں کی اپیل ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ بحری امور فیصل سبزواری نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اور رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل کل رات سے دماغ کی شریان پھٹنے کی وجہ سے تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔ ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعاؤں کی درخواست ہے.
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کنور نوید جمیل کو 10 گھنٹے کے آپریشن کے بعد انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔
https://twitter.com/faisalsubzwari/status/1541691263031934976?s=20&t=QKNH202rdBimRQ49jbzi_Q
واضح رہے کہ کنور نوید جمیل نے گزشتہ روز سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا تھا کہ بجٹ عوام کے لئے بنتا ہے لیکن یہاں یکطرفہ بجٹ بنایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کوئی نیا کالج، سکول یا کوئی ہسپتال نہیں بنا۔ لیاقت آباد سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے۔ لیاقت آباد کے ہسپتالوں کو ہی اپ گریڈ کر دیتے۔