ڈیم فنڈ کے متعلق پانچ ایسی معلومات جو جاننا ضروری ہیں

ڈیم فنڈ کے متعلق پانچ ایسی معلومات جو جاننا ضروری ہیں
اس ماہ پاکستان کا ڈیم فنڈ 10 ارب روپے سے تجاوز کر گیا- اس ڈیم فنڈ کے متعلق پانچ ایسی معلومات جو جاننا ضروری ہیں، ذیل میں ہیں:

1) فنڈ اپنے ابتدائی دنوں میں سب سے تیزی سے بڑھا- جولائی سے لے کر اکتوبر کے وسط تک یہ فنڈ 6.2 ارب روپے تک پہنچ گیا تھا اور اگلے ساڑھے چار ماہ میں صرف 3.8 ارب روپے کا اضافہ ہوا. جیسے جیسے مہینے گزر رہے ہیں، فنڈ میں رقم بڑھ رہی ہے لیکن اس کی رفتار پہلے کے مقابلے میں انتہائی کم ہو چکی ہے-

2) پہلی بڑی چھلانگ 10 ستمبر 2018 کو لگی جب یکایک فنڈ میں 1 ارب روپے کا اضافہ ہوا -یہ پاکستان کی افواج کی تنخواہیں فنڈ میں جمع کرانے کے موقع پر ہوا تھا سینیئر افسران نے دو دن کی تنخواہیں اور جونیئر افسران نے ایک دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں جمع کروائی تھی- پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھی اسی روز 32 لاکھ روپے جمع کروائے تھے-

3) اب تک کی سب سے بڑی چھلانگ 1.16 ارب روپے کی تھی جو 16 اکتوبر 2018 کو پنجاب حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں سے ڈیم فنڈ میں جمع کروائے گئے تھے-

4) وزیر اعظم عمران خان کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اپیل کا بہت چرچا ہوا مگر بیرون ملک سے آنے والی رقوم کا حصہ اس فنڈ میں بہت ہی قلیل ہے امریکہ میں مقیم پاکستانی ان میں سب سے آگے ہیں- جبکہ برطانیہ اور متحدہ عرب امارات ان سے کچھ ہی پیچھے ہیں -

5) بہت سے لوگ خوش ہیں کہ فنڈ کی کل رقم 11 ارب روپے کے قریب پہنچ گئی ہے مگر 14 ارب ڈالر کا یہ ہدف ابھی بھی تقریباً