Get Alerts

گورنر ہاؤس مری کو عام عوام کے لیے کھول دیا گیا،ترجمان پنجاب حکومت

گورنر ہاؤس مری کو عام عوام کے لیے کھول دیا گیا،ترجمان پنجاب حکومت
ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ تمام پاکستانی گورنر ہاؤس مری میں بکنگ کروا کر قیام کرسکتے ہیں۔انہوں نے گزشتہ حکومتوں میں شامل حکام کی گورنمنٹ ہاوس مری میں شاہانہ طرززندگی  کے حوالے سے  ویڈیو بھی جاری کردی ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے جاری کی گئی وڈیو میں وہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ خود کو مغلیہ بادشاہ سمجھنے والوں نے اپنی عیاشی کیلئے عوامی دولت کو بے دردی سے لوٹا۔انہوں نے وڈیو پیغام میں سابقہ حکومتوں پر الزام عائد کیا ہےکہ گورنمنٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش کیلئے سابقہ حکمرانوں نے60کروڑ سے زائد ضائع کیے۔

https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1155847695489216512?s=20

https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1155842887332110336?s=20

https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1155841012016844800?s=20