شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دا ائیر میں شامل

کرک انفو کے مطابق 2023 کے لیے ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم میں تو کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں تاہم ٹی ٹوئنٹی کے پلیئنگ الیون میں لاہور قلندرز کی قیادت میں مسلسل دوسری مرتبہ پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے والے شاہین آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔

شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دا ائیر میں شامل

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے 2023 کی تینوں فارمیٹس کی بہترین ٹیموں کا اعلان کر دیا۔

کرک انفو کے مطابق 2023 کے لیے ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم میں تو کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں تاہم ٹی ٹوئنٹی کے پلیئنگ الیون میں لاہور قلندرز کی قیادت میں مسلسل دوسری مرتبہ پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے والے شاہین آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کو ٹیسٹ ٹیم آف دا ایئر کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ 2023کی بہترین ٹیسٹ ٹیم میں عثمان خواجہ، ٹریوس ہیڈ، کین ولیمسن،جو روٹ، ہیری بروک، ٹام بلنڈل، رویندر جڈیجا، روی چندرن آشوین، مچل سٹارک اور سٹوارٹ براڈ بھی ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہیں۔

2023کی ون ڈے ٹیم میں 6 بھارتی کرکٹر شامل ہیں۔ بھارت کے روہت شرما کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ کرک انفو ون ڈے ٹیم میں شبھ من گل، ویرات کوہلی، ٹریوس ہیڈ، ڈیرل مچل، ہینرک کلاسن، مارکو جینسن، محمد شامی، ایڈم زیمپا، بمرا اور کلدیپ یادو بھی ون ڈے ٹیم میں شامل ہیں۔

فاف ڈو پلیسی کرک انفو کی 2023کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ہیں جبکہ یشوی جیسوال، شبھ من گل، گلین میکسویل، سوریا کمار یادو، ہینرک کلاسن، سکندر رضا، شاہین آفریدی، ڈینئل سیمز، شاہین آفریدی، راشد خان اور نیتھن ایلسن ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ ہیں۔