مگر ٹرولز یہ بھول جاتے ہیں کہ کسی بزنس ٹائیکون سے محبت کرنے والی سشمیتا سین بالی ووڈ کی کی واحد ایکٹریس نہیں ہیں۔ ان سے پہلے 13 بالی ووڈ ایکٹریسز نے بھی بہت بڑی کاروباری شخصیات سے محبت اور شادی کی ہے۔
سونم کپور

انیل کپور کی بیٹی اور بالی وڈ کی ٹاپ ایکٹریسز میں سے ایک سونم کپور کے عرصہ دراز تک بوائے فرینڈ رہے تھے آنند آہُوجا۔ پھر دونوں نے 8 مئی 2018ء کو شادی کر لی تھی۔ سب کو پتہ ہے کہ آنند آہُوجا ایک بہت بڑے بزنس مین ہیں۔ اس جوڑی کی نیٹ ورتھ 4 ہزار 733 کروڑ انڈین روپے ہے۔ اور یہ رقم 13 ہزار 320 کروڑ روپے پاکستانی کرنسی میں بنتی ہے۔ اب آپ خود ہی حساب لگاتے رہیں کہ یہ کتنے ٹریلینز بنتے ہیں۔ خیر سونم کے ہاں جلد بے بی ہونے والا ہے۔
شلپا شیٹی

شلپا شیٹی نے برٹش بزنس میں راج کندرا سے 22 نومبر 2009ء کو شادی کی تھی۔ راج کندرا کے کئی ایک کاروبار ہیں۔ وہ آئی پی ایل کی ایک ٹیم کے بھی مالک ہیں۔ اب راج کندرا اور شلپا شیٹی کے 2 بچے ہیں۔ اور پتہ ہے اس جوڑی کی نیٹ ورتھ کتنی ہے؟ 134 کروڑ انڈین روپے۔ جو پاکستانی کرنسی میں بنتے ہیں 37 ارب 72 کروڑ روپے۔
جوہی چاولہ

جوہی چاولہ مہتا گروپ کے مالک جے مہتا کی وائف ہیں۔ دونوں کی شادی دسمبر 1995ء میں ہوئی تھی۔ ان کے بھی 2 بچے ہیں۔ رہی بات نیت ورتھ کی تو جوہی چاولہ اور جے مہتا کی نیٹ ورتھ ہے 254 کروڑ انڈین یعنی 7 ارب 15 کروڑ پاکستانی روپے۔
رانی مکھرجی

رانی مکھرجی نے بھی ایک بزنس ٹائیکون ادتیا چوپڑا سے 21 اپریل 2014ء کو شادی کی تھی۔ ادتیا چوپڑا فلم میکر ہیں۔ اور ان دونوں کی نیٹ ورتھ ہے 6 ہزار 500 کروڑ انڈین روپے۔ اور یہ اماؤنٹ بنتی ہے 18 ہزار 293 کروڑ پاکستانی روپے۔ دونوں ایک بچی کے والدین بھی ہیں۔
روینہ ٹنڈن

روینہ ٹنڈن نے ایک فلم ڈسٹری بیوٹر انیل ٹھڈانی سے 22 فروری 2004ء کو شادی کی تھی۔ ان دونوں کی نیٹ ورتھ 47 کروڑ انڈین یعنی ایک ارب 32 کروڑ 27 لاکھ پاکستانی روپے ہے۔ دونوں کے دو بچے ہیں۔
امرتا اروڑا

امرتا اروڑا نے اپنے بزنس مین بوائے فرینڈ شکیل لاڈک سے 4 مارچ 2009ء کو شادی کی تھی۔ اور اب ان دونوں کی نیٹ ورتھ 87 کروڑ بھارتی یعنی 245 کروڑ پاکستانی روپے ہے۔
عائشہ ٹاکیا

وانٹڈ ایکٹریس عائشہ ٹاکیا یکم مارچ 2009 کو فرحان اعظمی کی دلہنیا بنی تھیں۔ ان دونوں کی نیٹ ورتھ ہے 203 کروڑ پاکستانی روپے۔
ایشا دیول

ایکٹنگ ایشا دیول کے خون میں ہے مگر انہوں نے بھی کسی ایکٹر سے نہیں بلکہ مہان بزنس مین بھارت تختانی سے 2002ء میں شادی کی تھی۔ بھارت تختانی کا ڈائمنڈز کا بزنس ہے۔ ان دونوں کی نیٹ ورتھ 3 ارب 83 کروڑ پاکستانی روپے ہے۔ اور یہ دو بچوں کے والدین ہیں۔
آسین

گجنی ایکٹریس آسین نے 19 جنوری 2016ء کو مائیکرو میکس کے بانی سربراہ راہول شرما سے شادی کی تھی۔ ان کے دو بچے ہیں اور نیٹ ورتھ ہے 4 ہزار 108 کروڑ پاکستانی روپے۔
سیلینا جیٹلی

بالی ووڈ ایکٹریس سیلینا جیٹلی نے ایک آسٹریلین پیٹر ہاگ سے شادی کی ہے جن کی سنگاپور اور دبئی میں ہوٹل چینز ہیں۔ دونوں کی نیٹ ورتھ ہے 4 ارب 70 کروڑ پاکستانی روپے۔
گیاتری جوشی

ماڈل واداکارہ گیاتری جوشی نے 27 اگست 2005ء کو ایک بزنس مین وِکاس اوبرائے سے 27 اگست 2005ء کو شادی کی تھی۔ اور دونوں کی نیٹ ورتھ 13 ہزار 187 کروڑ انڈین یعنی 37 ہزار ایک سو 11 کروڑ پاکستانی روپے ہے۔
پدمِنی کولہا پوری

پدمِنی کولہا پوری نے بھی ایک بزنس ٹائیکون کو اپنا شوہر بنایا۔ اور ان دونوں کی نیٹ ورتھ 34 ہزار 621 کروڑ پاکستانی روپے ہے۔
ثنا خان

اور آخر میں بات ثنا خان کی۔ ثنا خان نے ایک کاروباری شخص مفتی انس سے 19 نومبر 2020ء کو شادی کی تھی اور ان دونوں کی نیٹ ورتھ 2 ارب 54 کروڑ پاکستانی روپے ہے۔