Get Alerts

ریڈ زون میں داخل ہونگے نہ املاک کو نقصان پہنچائیں گے، پی ٹی آئی نے جلسے کیلئے حلف نامہ دیدیا

ریڈ زون میں داخل ہونگے نہ املاک کو نقصان پہنچائیں گے، پی ٹی آئی نے جلسے کیلئے حلف نامہ دیدیا
پاکستان تحریک اںصاف نے اسلام آباد میں جلسے کیلئے انتظامیہ کو ایک حلف نامہ دیا ہے جس میں اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ شرکا نہ ریڈ زون میں داخل ہونگے اور نہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچائیں گے۔

تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی نے اسلام آباد جلسے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دی ہے۔ یہ درخواست 2 جولائی جو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت کیلئے دی گئی ہے۔



اطلاعات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی سے ضابطہ اخلاق پر حلف نامہ لے لیا ہے۔ پی ٹی آئی کی طرف سے مرکزی صدر اسلام آباد علی نواز اعوان نے حلف نامہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو جمع کروایا۔

تحریک انصاف نے ضابطہ اخلاق میں اسلام آباد ایکسپریس وے بند نہ کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ جلسے کے شرکا ریڈ زون میں داخل ہوں گے نہ ہی سرکاری املاک کو نقصان پہنچائیں گے۔



پی ٹی آئی نے ضلعی انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جلسے کے شرکا رات 12 بجے پریڈ گراؤنڈ خالی کریں گے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں جلسے کے منتظمین ذمہ دار ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پی ٹی کے مابین جلد معاہدہ بھی طے پا جائے گا۔