Get Alerts

عدم اعتماد اپوزیشن نمبر گیم میں آگے، سازشی خط کی اصل کہانی کیا ہے؟

عدم اعتماد اپوزیشن نمبر گیم میں آگے، سازشی خط کی اصل کہانی کیا ہے؟

اپوزیشن نے جو نمبر شو کئے ہیں وہ 169 ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 162 حزب اختلاف کی جماعتوں کے اپنے بندے ہیں جبکہ علی نواز شاہ، اسلم بھوتانی، شاہ زین بگٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے 4 اراکین کے ساتھ آنے سے یہ تعداد 169 ہو گئی ہے، وقارستی



 



ایسا خط کسی ریاست کی جانب سے لکھا ہی نہیں گیا۔ یہ ایک روٹین کی ڈپلومیٹک کیبل تھی۔ جسے سرکاری سفارتی مراسلہ بھی کہا جاتا ہے، اسے غالباً واشنگٹن میں تعینات پاکستانی سفیر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو لکھا تھا، کامران یوسف



 



اگر کوئی غیر ملکی طاقت پاکستان کی حکومت کو گرانا چاہتی ہے تو یہ ایک نیشنل سیکیورٹی کا معاملہ ہے۔ اس اہم ایشو پر میں نے بیرونی خطرات سے نمٹنے والے اداروں سے پوچھا تو انہوں نے صاف صاف انکار کر دیا اور کہا کہ اس طرح کی بات ان کے علم میں بالکل بھی نہیں ہے، کامران یوسف



 



قومی سلامتی کے اداروں کے ذرائع نے مجھے کہا کہ اگر حکومت سمجھتی تھی کہ یہ واقعی ایک بہت خطرناک دھمکی ہے تو انہوں نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کو کیوں طلب نہیں کیا؟، کامران یوسف