پی ٹی آئی کے ڈی سیٹ ارکان پنجاب اسمبلی کا سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے ڈی سیٹ ارکان پنجاب اسمبلی کا سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ
تحریک انصاف کے ڈی سیٹ ارکان نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے پارٹی کی جانب سے ریفرنس دائر کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو الیکشن کمیشن نےڈی سیٹ کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے ڈی سیٹ ارکان نے کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت آئندہ 48 گھنٹوں میں عدالتِ عظمیٰ میں اپیل دائر کی جائے گی۔

دوسری جانب سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور سابق گورنر عمرسرفراز چیمہ سے ملاقات کی جس میں پنجاب کے 20 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخاب پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف تمام صوبائی حلقوں سےامیدوار لے کر میدان میں اتارےگی۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے ڈی سیٹ ہونے والے اراکین پنجاب اسمبلی کی نشتوں پر 17 جولائی کو ضمنی انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔