اوگرا نے پٹرول کی قیمت ایک روپے پچاس پیسے سستا کرنے کی سفارش کردی

اوگرا نے پٹرول کی قیمت ایک روپے پچاس پیسے سستا کرنے کی سفارش کردی
اوگرا نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہونے پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کر دی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پٹرول کی قیمت پورے ایک روپے پچاس پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی تجوہز دی ہے۔ اوگرا کا کہنا ہے کہ چونکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے اسی لئے پٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر قیمتیں برقرار رکھی جاسکتی ہیں یا انہیں ایک سے دو روپے سستا کیا جاسکتا ہے۔ اوگرا نے اپنی سفارشات وفاقی حکومت کو بھجوا دی ہیں تاہم یہ قیمتیں بڑھیں گی ،کم ہونگی یا برقرار رہیں گی اس کا فیصلہ وفاقی حکومت چند گھنٹوں میں کرے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 7 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کے ساتھ ساتھ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کی تجویز وزیر اعظم کو بھیجی تھی جسے انہوں نے مسترد کر دیا تھا۔