ہم آزاد شہری نہیں: انگریزوں کی غلامی سے نکل کر اپنوں کی غلامی میں آگئے۔ نواز شریف

ہم آزاد شہری نہیں: انگریزوں کی غلامی سے نکل کر اپنوں کی غلامی میں آگئے۔ نواز شریف
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے پارٹی کے سی ای سی (سنٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی) اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز کی گرفتاری پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ جو کچھ ہورہا ہے اس سے ہمارے جذبے مدھم نہیں ہوئے بلکہ مزید بڑھے ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے ساتھی مشکل کی اس گھڑی میں ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں انشاءاللہ ہم اپنی جدوجہد مزید تیز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے عزم و استقلال سے بہادری دکھائی اور وہ مرد میدان ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ وہ شہباز شریف کے عزم و ہمت کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں ، شہباز شریف نے پارٹی کے  بیانیئے کو تقویت دینے میں کردار ادا کیا اور نیک نیتی سے ملک کی خدمت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے خاندان سمیت بچوں کے ساتھ جو ہورہا ہے ملکی تاریخ میں ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔  انہوں نے خطاب کے دوران شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف کا نام لیکر انکی خدمات کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ باطل کے سامنے کھڑے ہیں تو پیچھے مڑ کر نہیں دیکھنا بلکہ ڈٹ کر اسکا مقابلہ کرنا ہے۔ مریم نواز کے ٹوئیٹر سے جاری خطاب میں انکا کہنا تھا کہا کہ آج ہماری پارلیمنٹ منتخب ارکان نہیں کوئی اور چلا رہا ہے۔ انتخابات میں جو دھاندلی ہوئی اسے وہ آسانی سے نہیں مان سکتے۔ انکا کہنا تھا  کہ یہ صرف سیاست نہیں بلکہ انکے ضمیر کی آواز ہے کیونکہ انہیں یہ نظام بدلنا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم انگریزوں کی غلامی سے نکل کر اپنوں کی غلامی میں آگئے ہیں۔ ہم آج آزاد شہری نہیں ہیں بلکہ کوئی بھی شہری خود کو آزاد محسوس نہیں کرتا۔

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1311261441412993024?s=09

اپنے خطاب میں انہوں نے میجر جنرل اور جج محمد بشیر کی ملاقات کے بعد صحافی کے سوالات کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کیسے انکے خلاف فیصلے تیار کروائے جاتے رہے ہیں۔

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1311266414582550529