گیلانی نے استعفیٰ دے دیا، پی ایم ایل این کی مخالفت، کیا سپریم کورٹ نے RUDA کو بحال کیا؟

گیلانی نے استعفیٰ دے دیا، پی ایم ایل این کی مخالفت، کیا سپریم کورٹ نے RUDA کو بحال کیا؟

میں نہیں سمجھتا کہ یوسف رضا گیلانی کا استعفیٰ منظور ہوگا کیونکہ اگر انہوں نے کچھ کیا بھی ہے تو اپنی پارٹی کی ہدایات پر کیا۔ صرف وہی نہیں بلکہ کئی اور اراکین بھی جمعے کے روز ایوان سے غائب تھے۔



سٹیٹ بینک ترمیمی بل کا پاس ہونا ریاست کی ضرورت تھا، مزمل سہروردی



 



سٹیٹ بینک ترمیمی بل نے بالاخر پاس ہونا تھا۔ اگر یہ پاس نہ ہوتا تو آئی ایم ایف کی جانب سے مزید سختیاں پاکستان کو درپیش آنی تھیں۔ سٹیٹ بینک ترمیمی بل کے معاملے میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں کی اعلیٰ قیادت کو آن بورڈ لیا گیا تھا، نادیہ نقی



 



یوسف رضا گیلانی نے اگر استعفیٰ ہی دینا ہوتا تو وہ پارٹی لیڈرشپ کی مرضی کے بغیر نہیں دیتے۔ انہوں نے اپنے استعفے کا اعلان سینیٹ کے فلور پر کیا۔ اس اثناء میں باقی جماعتوں کی لیڈرشپ بھی آن بورڈ ہے تو انہوں نے یوسف رضا گیلانی کیساتھ اظہار یکجہتی بھی کر لیا، مرتضی سولنگی



 



پنجاب حکومت کی ٹیم جب پیش ہوئی تو معزز عدالت عظمیٰ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ بغیر تیاری کے آئے ہیں۔ لیکن یہ سب کچھ دیکھتے ہوئے بھی لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلے میں بہت تضاد نظر آ رہا ہے، آمنہ قادر

مصنف نے جامعہ گجرات سے صحافت کی تعلیم حاصل کی ہے اور ڈیجیٹل صحافت سے منسلک ہیں۔