Get Alerts

توشہ خانہ کیس: پی ٹی آئی کا عمران خان اور اہلیہ کی سزا کیخلاف فوری اپیل دائر کرنے کا اعلان

مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ کو لندن منصوبے کے تحت سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے ایک جھوٹے اور من گھڑت مقدمے میں سزا سنا کر انصاف کا خون کیا گیاہے۔ توشہ خانہ کے اصل مجرم نوازشریف، زرداری اور گیلانی ہیں جنہیں مقتدرہ نے گود لے رکھا ہے اور جن کی مردہ سیاست کو زندہ کرنے کیلئے انصاف کا خون کرکے عمران خان کو منفی کیا جارہا ہے۔میرٹ اور مواد سے یکسر خالی کینگرو جج کا انصاف کی بنیادوں سے محروم یہ فیصلہ بھی عدل کی کسی میزان پر ٹھہر نہیں پائے گا۔

توشہ خانہ کیس: پی ٹی آئی کا عمران خان اور اہلیہ کی سزا کیخلاف فوری اپیل دائر کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کی سزا کے خلاف اعلیٰ عدالت میں فوری اپیل دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ کو لندن منصوبے کے تحت سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے ایک جھوٹے اور من گھڑت مقدمے میں سزا سنا کر انصاف کا خون کیا گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کے اصل مجرم نوازشریف، زرداری اور گیلانی ہیں جنہیں مقتدرہ نے گود لے رکھا ہے اور جن کی مردہ سیاست کو زندہ کرنے کیلئے انصاف کا خون کرکے عمران خان کو منفی کیا جارہا ہے۔میرٹ اور مواد سے یکسر خالی کینگرو جج کا انصاف کی بنیادوں سے محروم یہ فیصلہ بھی عدل کی کسی میزان پر ٹھہر نہیں پائے گا۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

رؤف حسن کا کہنا تھا کہ کمپرومائزڈ ججز کے ذریعے سیاست و ریاست پر ظالمانہ قبضے کے سارے منصوبے عوام 8 فروری کو خاک میں ملائیں گے۔ کینگرو کورٹس کے ذریعے ملک سے عدل و انصاف کی بیخ کنی کا سلسلہ جلد اپنے انجام کو پہنچے گا۔

ایکس ہینڈل پر ٹویٹ میں پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان میں دو روز کے دوران قانون کے چھیتڑے اڑا دیے گئے ہیں۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی ایک بار پھر کینگرو ٹرائل سے گزرے ہیں۔ جس میں انہیں حق دفاع نہیں دیا گیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سائفر کی طرح یہ مقدمہ بھی اعلیٰ عدلیہ میں برقرار نہیں رہ سکے گا۔ یہ قانون کی سراسر بے توقیری اور مذاق اڑائے جانے کے مترادف ہے۔