ماریہ علیم نے سوشل میڈیا پر علیم کے علاج کے لئے لوگوں سے اپیل کی اور دو مہینے سے کم وقت میں ماریہ علیم نے دو کروڑ سے زیادہ کے عطیات وصول کیے۔ عطیات وصول کرنے کے بعد ماریہ علیم کو صحت کے ماہرین نے بتایا کہ ان پیسوں میں علاج صرف ہندوستان میں ممکن ہے۔
ماریہ علیم نے کراچی سے اسلام آباد کے لئے فلائٹ لی کیونکہ علیم کی طبیعت بہت خراب تھی اور پاکستان میں واقع انڈین ہائی کمیشن میں میڈیکل ویزے کے لئے درخواست دی مگر کمیشن نے اُن کو ویزہ دینے سے انکار کیا۔