وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو اور اپنی والدہ کو پاکستان کا پرامن، خوشحال اور ترقی پسند چہرہ قراردے دیا۔
دبئی کے مادام تساؤ میوزیم میں بے نظیر بھٹو کے مجسمے کی نقاب کشائی کی گئی تھی۔دبئی کے مادام تساؤ میوزیم میں بے نظیر بھٹو کا مجسمہ کسی پاکستانی شخصیت کا پہلا مجسمہ ہے۔ بے نظیر بھٹو کے صاحبزادے اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی دیگر معززین اور سفارت کاروں کے ہمراہ مجسمے کی نقاب کشائی میں شرکت کی۔
یہ مجسمہ مادام تساؤ میوزیم میں پہلی بار 1989 میں تیار کیا گیا جسے ابتدائی دور میں لندن میں ہی رکھا گیا اور اس کی نقاب کشائی کے لیے اتوار کو لندن سے دبئی منتقل کیا گیا تھا۔ بے نظیر کے مجسمے کو پہنایا گیا لباس بے نظیر نے خود پہلی بار اس وقت پہنا جب انہوں نے 2 دسمبر 1988 کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا تھا۔ بے نظیر نے اس وقت سبز ریشمی شلوار اور قمیض کا انتخاب کیا جس کے ساتھ انہوں نے سفید دوپٹہ اوڑھا تھا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ مجسمہ پہلی بار مادام تساؤ لندن میں دیکھا تھا۔ دبئی ہمارے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ کیونکہ میری والدہ اور خاندان نے یہاں تقریباً 10 سال جلاوطنی میں گزارے تھے۔ میں نے اپنی ابتدائی اور ثانوی تعلیم متحدہ عرب امارات میں حاصل کی۔ مجھے اس شہر اور ملک سے گہرا لگاؤ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ دنیا بھر میں پاکستان کے ایک پرامن، خوشحال اور ترقی پسند چہرے کے لیے جمہوریت، آزادی اور خواتین کے مساوی حقوق کی علامت ہیں۔
https://twitter.com/nayadaurpk_urdu/status/1685900114492325889?s=20
بعد ازاں، وزیر خارجہ نے اپنے پیغام کے ساتھ بے نظیر کےمجسمے کی نقاب کشائی کی ویڈیو ٹویٹر پر پوسٹ کی۔ بلاول بھٹو نے لکھا کہ انہوں نے اس تقریب میں "بے حد فخر اور عاجزی" کے ساتھ شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ بے نظیر پہلی پاکستانی شخصیت ہیں جنہیں دبئی میں مادام تساؤ میں یاد کیا گیا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ میری ماں، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا مجسمہ آنے والی نسلوں کو متاثر کرے گا اور ہمیں ان اقدار کی لازوال گونج کی یاد دلائے گا جن کے لیے وہ جمہوریت، انصاف، انسانی حقوق، قانون کی حکمرانی، ہمدردی اور آزادی کے لیے زندہ رہیں اور لڑیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا خاندان اور میں، اور درحقیقت، تمام پاکستانی مادام تساؤ دبئی کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی یاد اور میراث کا احترام کیا۔
https://twitter.com/BBhuttoZardari/status/1685900769231507456?s=20
ٹیگز: Benazir Bhutto, Bilawal Bhutto Zardari, Exiled in UAE, Madame Tussauds Dubai, Madame Tussauds Honors Benazir Bhutto, Pakistan Democracy, pakistan foreign minister, Pakistan Progressive Leader, Pakistani Icon at Madame Tussauds, Shaheed Mohtarma Benazir Bhutto, بلاول بھٹو زرداری, بے نظیر بھٹو, پاکستان ڈیموکریسی, پاکستان کی ترقی پسند رہنما, پاکستان کے وزیر خارجہ, شہید محترمہ بے نظیر بھٹو, مادام تساؤ دبئی, مادام تساؤ میں پاکستانی آئیکون, مادام تساؤ نے بے نظیر بھٹو کو اعزاز سے نوازا۔, متحدہ عرب امارات میں جلاوطن