تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کا ایک وڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کرونا وائرس کے حوالے سے حکمرانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خانہ کعبہ اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری دیں۔
حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے صدر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دیں، وزیراعظم عمران خان امت مسلمہ کے تمام لیڈروں کو خانہ کعبہ اور روضہ رسول ﷺ لے کر جائیں، جب تک اللہ تعالیٰ اور نبی پاک ﷺ کی محبت قریب نہیں ہو گی اس وقت تک کوئی کام نہیں ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرونا کی آفت ثابت کرتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ناراض ہے جسےآنسوؤں میں تر معافی سے منانا ہو گا۔
چودھری شجاعت حسین صاھب نے بہترین مشورہ دیا ہے۔
— عبدالرحمان ملک (@KaptanPakistan) March 31, 2020
تمام مسلمان ممالک کے لیڈران اکھٹے ہو کر اللّه کے گھر جائیں اور اللّه سے گڑ گڑا کر گناہوں کی معافی مانگے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ اللّه ہم سے ناراض ہے۔#CoronaVirusPakistan @MoonisElahi6 pic.twitter.com/hPuiwzhtdq